اہم خبریں

موٹروے ایم ون پر طوفانی بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک شدید بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز بارش اور پھسلن کے سبب حادثات کے خدشے کے پیش نظرمسافر گاڑیوں کا داخلہ وقتی طورپربند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر سفرکرنے والے مسافروں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن 130 پر رابطے میں رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اورحالات معمول پرآنے تک داخلہ بند رہے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات26 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں