اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اسلم غوری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل تحریک انصاف کی سیاسی موت ہوگی۔ جمعہ کو جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل تحریک انصاف کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے دعوے تو بہت کیے لیکن مراعات اب تک لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں گزشتہ تمام حکومتوں سے زیادہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضے لیے ہیں لیکن ان کے پاس سرکاری ملازمین کو دینے کے لیے تنخواہیں بھی نہیں ہیں۔