تل ابیب (اے بی این نیوز)ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملہ کیا گیا ہے، اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے داغے گئے میزائل کو تباہ کردیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے مرکزی اسرائیل کی جانب ایک میزائل فائر کیا جسے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے میزائل فائر ہوتے ہی اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے بعد فضائی دفاعی نظام متحرک کردیے گئے ہیں اور اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: شامی دارالحکومت دمشق کے چرچ میں خود کش دھماکا,15 افراد ہلاک