واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی اہم یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ایران قائم کرے ورنہ آئندہ حملے زیادہ شدید ہونگے۔قوم سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ کیا ہے، ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے ایک شاندار فوجی کامیابی ہے۔
ایران کی اہم یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران، جو مشرق وسطیٰ کا بدمعاش ہے، اب امن قائم کرے، اگر اُس نے ایسا نہ کیا، تو آئندہ حملے کہیں زیادہ شدید ہوں گے، ایران کو فوری طور پر باز آنا ہوگا، ورنہ اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران 40 سال سے کہہ رہا ہے کہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد، وہ ہمارے لوگوں کو مار رہے ہیں، ان کے بازو اڑا رہے ہیں، ان کی ٹانگیں سڑک کے کنارے نصب بموں سے اڑا رہے ہیں، یہ ان کی خاصیت تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے اس سے کہیں بڑا المیہ ہو گا ۔
یاد رکھیں، بہت سے اہداف باقی ہیں۔ آج کی رات ان سب میں اب تک کا سب سے مشکل تھا، اور شاید سب سے زیادہ مہلک تھا، لیکن اگر امن جلد نہیں آیا، تو ہم ان دیگر اہداف کا تعاقب درستگی، رفتار اور مہارت کے ساتھ کرینگے۔
مزید پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا پہلا ردعمل ،اسرائیل پر میزائلوں کی بارش