اہم خبریں

اس وقت ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا مشکل ہے،امریکی صدر

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا اس وقت ایران پر حملے روکنے کی درخواست کرنا مشکل ہے،ہم ایران سے بات کر رہے ہیں،دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا جومواد انہوں نےپہلےہی اکٹھا کر لیا ہے وہ بہت بڑی مقدار میں ہےمجھے لگتا ہےکہ چند ہفتوں یا یقینی طورپرچند مہینوں کے اندر وہ جوہری ہتھیار بنانے کےقابل ہو جائیں گے،ہم ایسا نہیں ہونےدے سکتے،ہماری انٹیلی جنس سربراہ تلسی گبارڈکا اس حوالے سےبیان درست نہیں،ایران سے بات کر رہے ہیں،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،انہیں دو ہفتے کا وقت دیا ہے ۔

مزیدکہا اسرائیل اچھا جا رہا ہے،وہ جیت رہا ہے، ایران ہار رہا ہے،اس وقت ایسی درخواست کرنا بہت مشکل ہے،اگر کوئی جیت رہا ہو تو یہ کام کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، ایسےمیں اسرائیل کو رکنے کا نہیں کہہ سکتے، ایران میں زمینی فوج داخل کرنا آخری آپشن ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرسکے ،ٹرمپ

متعلقہ خبریں