اہم خبریں

اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرسکے ،ٹرمپ

نیو جرسی (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کرینگے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لئے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنیوالوں کو بہت دکھ ہو گا۔ ایران سے بات کرینگے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

اسکے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ امریکا ٹریڈڈیل پربات چیت کرسکتا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صر لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دینگے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنیکی سفارش کا فیصلہ

متعلقہ خبریں