اہم خبریں

ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ ،بڑے پیمانے پر تباہی ،50 سے زائد زخمی

تل ابیب (اے بی این نیوز)ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیا،جس کے نتیجےمیں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے، میزائل حملوں میں 50 سے زائد صہیونی زخمی ہوگئے۔ ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد بیلسٹک میزائل فائر کئےگئےجس کے نتیجےمیں اب تک 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سےمتعدد کی حالت تشویشناک ہے۔


غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکےکی آوازیں سنی گئیں،صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیوا کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنایا،میزائل حملےکے بعدمتعدد مقامات پر بھاری نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا گیا، فوجی مراکز کے قریب ہونے کی وجہ سے سروکا ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔اسے قبل اسرائیلی فوج نے ایران کے خندب جوہری تنصیب کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا ،رپورٹ کے مطابق خندب جوہری تنصیب اسرائیلی حملےسےقبل خالی کرالی گئی تھی اورجوہری تنصیب سےتابکاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بینچ ،ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ،آج ہی سنایا جائیگا

متعلقہ خبریں