اہم خبریں

سب کو تہران سے فوری نکل جانا چاہئے ،ٹرمپ کی وارننگ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بگڑتی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی شہریوں، غیر ملکیوں، بالخصوص امریکی شہریوں کو فوری طور پر تہران چھوڑنے کی وارننگ جاری کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جلد ایٹمی معاہدے پر دستخط کر لینے چاہییں، ” کتنی شرم کی بات ہے کہ انسانی جانوں کا اتنا ضیاع ہو رہا ہے، ہمیں یہ سب روکنا ہوگا۔”

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا یہ یقینی بنائے گا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں کیونکہ یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ ایران سے متعلق سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل ایران کشیدگی ،ٹرمپ کا جی سیون اعلامیے پر دستخط سے انکار

متعلقہ خبریں