اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما مومنہ باسط نے معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی سابق رکن مومنہ باسط نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت مبشر حیات سے شادی کر لی۔

نجی چینل کے مطابق مومنہ باسط جو کہ پی ٹی آئی کی ایک متحرک اور جانی پہچانی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں معروف بزنس مین مبشر حیات کے ساتھ نکاح کر لیا۔ مبشر حیات نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ وہ مختلف بڑے منصوبوں کے بانی اور سرکردہ رہنما بھی ہیں۔

مومنہ باسط نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنی مدت کے دوران نوجوانوں، خواتین کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کیا۔

ان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا

متعلقہ خبریں