اہم خبریں

ایرانی حملوں سے ‘تل ابیب’ میں ہونیوالی تباہی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے گزشتہ رات اسرائیلی حملوں کے جواب میں 300 سے زائد میزائل یروشلم اور تل ابیب پر داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔

اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری ، ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دیگر سینئر افسران شہید ہوگئے۔

بعد ازاں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی اور 4 مرحلوں میں200 سے زائد میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔


اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔

اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر:


ایرانی اور دیگر متعدد عالمی خبر رساں ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر تل ابیب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہونے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

امریکی چینل فاکس نیوز کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ موجود رمات گان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں عمارتوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی میڈیا کی جانب سے تل ابیب میں ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دکھائی گئی۔


اسرائیل پرخیبر میزائل حملوں‌کی تیاریاں ،دنیا کو ایک اور نیا سرپرائز دینگے ، ایران کا بڑا انتباہ جاری

متعلقہ خبریں