اہم خبریں

اسرائیلی ایئرلائن کا اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان

تل ابیب (اے بی این نیوز)اسرائیلی ایئرلائن نے اپنے تمام طیارے اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ایران کی جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائن نے اپنے تمام طیارے ملک سے باہرمنتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،آرکیا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اپنے تمام مسافر طیارے اسرائیل سے نکال رہے ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روک رہا ہے، ہم ایران پر بمباری اور حملے جاری رکھیں گے۔ایران نے شہید 136 ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا، شیہد ڈرون کی رینج 2500 کلو میٹر،سپیڈ 185کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مزید پڑھیں: تہران پر حملہ ایران کے اندر سے ہی کیا گیا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

متعلقہ خبریں