اہم خبریں

ایران کے تمام ڈرونز مارگرائے ،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

تل ابیب (اے بی این نیوز)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے تمام ڈرونز مار گرائے، آپریشن مکمل کرلیا گیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ایرانی ڈرونز حملوں کو روکنے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے۔ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں 100 سے زائد ڈرون اسرائیل کی طرف بھیجے تھے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مزید شیلٹرز میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب ایران کے جوابی حملوں کے خوف سے اسرائیل نے بن گوریان ایئر پورٹ تمام پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں