تہران (اے بی این نیوز)ایران کے سرکاری میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران کے مقامی میڈیا پر بھی اس بارے میں اطلاعات دی جا رہی ہیں کہ اس جگہ پر آگ اور دھواں دیکھا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈران چیف جنرل سلامی شہید ہوگئے، القدس فورس کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی اور جوہری پروگرام کے سربراہ اور سپریم لیڈر کے سینئر مشیرعلی شمخانی کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ جوہری توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ فریدون عباسی بھی اس حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ایران کی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان حملوں کی ’بھاری قیمت‘ چکانا ہو گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترجمان ابوافضل شیخرچی نے کہا ہے کہ مسلح افواج یقینی طور پر اس صہیونی حملے کا جواب دیں گی۔
مزید پڑھیں: جاز پر 22 ارب روپے کا جرمانہ، تاریخی عدالتی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے حق میں فیصلہ سنا دیا