اہم خبریں

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 11جون 2025سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں