کراچی (اے بی این نیوز )آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا تخلیص میزانیہ اے بی این نیوز نے حاصل کر لیا۔ وفاقی بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب روپے مقرر۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر۔
نان ٹیکس آمدن 5 ہزار 147 ارب روپے متوقع۔ مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 278 ارب روپے۔ صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔ سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 207 ارب روپے مختص۔
دفاعی بجٹ کیلئے 2 ہزار 550 ارب روپے مختص۔ گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں ایک ہزار 928 ارب روپے مقرر۔ پنشن کیلئے ایک ہزار 55 ارب روپے مختص ۔ سول حکومت کے اخراجات 971 ارب روپے تک محدود۔
ہنگامی اخراجات کیلئے 389 ارب روپے کا مختص۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 6 ہزار 105 ارب روپے ہوگا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی منظوی دے دی گئی ہے
مزید پڑھیں :ثناء یوسف کیس میں نیا موڑ، دورکنی ٹیم مقرر،ثناء یوسف کو ایک آزادزندگی جینے کا پورا حق تھا، خاتون اول آصفہ بھٹو
