اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبرطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہاپاکستان ڈائیلاگ اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے،بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے،24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند کرنےکی دھمکی دی جو یواین چارٹر کےخلاف ہے،اس دھمکی پر پاکستان کا موقف واضح ہےکہ یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔
ٹرمپ سے جھگڑا: ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا