راولپنڈی(اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جبکہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نماز عیدادا نہ کی جاسکی.
نمازعید مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی گئی .تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کرسکے۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نماز عید کے اوقات سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے تھے۔
عیدالاضحیٰ: اہم سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی ؟