اہم خبریں

بھارت کے تباہ شدہ جنگی طیاروں کے پائلٹس کا انجام کیا ہوا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی جنگی طیاروں کے پائلٹس کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مشہور اینکر نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت کے گرنے والے طیاروں کے کم از کم دو پائلٹ ہلاک ہوئے تھے، جبکہ تین دیگر زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پاک فضائیہ کے ذرائع سے اس بارے میں معلومات حاصل کیں تو ان کو بتایا گیا کہ یہ تفصیلات آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں، اور ان کی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کے بعد ایسی معلومات سامنے آتی ہیں۔معلومات کی فراہمی اور تصدیق کا نظام انتہائی حساس اور قابلِ اعتماد ہے، جس کی بنیاد پر ہی پاک فوج اور ایئر فورس بروقت فیصلے لیتی ہیں۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں یہ سوال زیر بحث تھا کہ ان فضائی جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی پائلٹس کا کیا انجام ہوا۔

متعلقہ خبریں