اہم خبریں

ڈی آئی خان ،درابن دو ماندہ ہائی وے سے نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختون خوا کو بلوچستان سے ملانے والی درابن دوماندہ ہائی وے سے نجی کمپنی کے11 ملازمین کو اغواء کرلیا گیا۔پولیس نے تعاقب کرکے 6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا،کمپنی اہلکار اسلام آباد سے براستہ ڈی آئی خان کوئٹہ جا رہے تھے، باقی مغویاں کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عمران وزیرکو رہاکردیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر جنوبی وزیرستان اپرعمران وزیر کو چند روز قبل ضلع ٹانک سےنامعلوم مسلح افراد نےاغواء کیا تھا،ان کی بحفاظت رہائی محکمہ زراعت اورعمران وزیر کے اہلِ خانہ کی کوششوں سے ممکن ہوئی،عمران وزیر کی باحفاظت رہائی پر اہل خانہ کا خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی

متعلقہ خبریں