اہم خبریں

مودی کےشکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3نہیں 4رافیل طیارے گرائے۔ 10مئی کو بھارت سے 1971کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔
بھارت کو پہلگام واقعے پر شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ بھارتی رویے نے کئی ممالک کو پاکستان کیلئے نیوٹرل کیا۔ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے الٹا حملہ کردیا۔
مئی کی رات بھارتی حملے سے قبل ہی جوابی حملے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات کیلئے پاکستان تیار ہے۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مودی کی شکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔
پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے۔

مزید پڑھیں :سونےکی قیمت آسمان تک پہنچ گئی،ہو شربا اضافہ،جانئے فی تولہ کتنے ہزار روپے مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں