اہم خبریں

ملک کو معاشی طورپر مستحکم بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آر کے امورسے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔
پاکستان کو مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ انسداد بدعنوانی اورشفافیت کیلئے تمام ادارے انتھک محنت کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نظام کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ۔ انہوں نے کہا کہ
فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نظام کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ملک کو معاشی طورپر مستحکم بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔ ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات لینے کی ہدایت۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ
فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نظام کے نفاذ سے محصولات میں مجموعی طورپر اضافہ ہوا۔پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ عام صارفین کیلئے آسان ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن کا نظام جلد نافذالعمل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :سونےکی قیمت آسمان تک پہنچ گئی،ہو شربا اضافہ،جانئے فی تولہ کتنے ہزار روپے مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں