اہم خبریں

حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، جا نئے کتنے دن کی چھٹیاں ہو ں گی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 6 جون سے 9 جون 2025 تک چار روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں منگل کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید الاضحیٰ کا پہلا دن 7 جون 2025 بروز ہفتہ کو ہو گا۔ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ سے منائی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نےعیدقرباں پرتعطیلات کی منظوری دےدی

مزید پڑھیں :تحریک انصاف نےکبھی مخصوص نشستوں کی استدعانہیں کی ،الیکشن کمیشن

متعلقہ خبریں