اہم خبریں

چین کے طیارے بہترین ، فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے ، رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا اعتراف

دہلی ( اے بی این نیوز    )پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے-بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کرتے ہو ئے کہا کہ چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے۔
مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔ اُمید ہے مودی طیارے گرنے کے معاملے پر قوم کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔ بی جے پی رہنما سبرامنیئن سوامی نے مودی اور امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔
پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضا میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا۔ مودی سرکار کی ناکام حکمت عملی نے بھارت کو محاذ جنگ پر کمزور کیا، پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کیسے ہو گی ،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے فارمولا بتا دیا

متعلقہ خبریں