اہم خبریں

صدر مملکت نے اسلام آباد کی حدود میں کم عمری کی شادی کے بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نےاسلام آباد کی حدود میں بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پردستخط کردیئے۔صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کےبعد بل قانون کا حصہ بن گیا،صدر نے بل پر گزشتہ روز دستخط کیے،بل میں 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کمسن لڑکی سے شادی پر سزا مقرر کی گئی ہے۔

بل کےمطابق کمسن لڑکی سےشادی پرکم از کم 2 سال یا زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہوگی،نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے،نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرانے سے قبل دونوں فریقین کے شناختی کارڈ کی موجودگی یقینی بنائی جائےگی،خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال تک قید اور ایک لاکھ روپےجرمانہ ہو سکتا ہے۔

18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر بچی سے شادی کرتا ہے تو اسے تین سال تک قید بامشقت ہوگی۔ 18 سال سے قبل ساتھ رہنے کو بچے سے زیادتی تصور کیا جائےگا، جو شخص کسی کم عمر دلہن یا دلہےکو ایسا کرنے پر مجبور کرے اسے سات سال تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔کم عمر بچوں کی شادی کرانے کا جرم ناقابل ضمانت ہوگا،کورٹ کیس کی کارروائی 90 روز میں مکمل کرےگی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند کردیئے

متعلقہ خبریں