پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کئےگئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اسکے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔
مزید پڑھیں: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع