ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے، کل میرا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا

کراچی (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کہا انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میرے کیریر کا آخری میچ ہوگا،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے۔جمعہ کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اظہر علی نے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔