اہم خبریں

وزیراعظم آج سے ترکیہ،ایران ،آذربائیجان اور تاجکستان کا اہم دورہ کرینگے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اورعالمی امور پر بات کریں گے،وزیر اعظم بھارت کےساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا، وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن، تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں آندھی اور طوفان ،مختلف حادثات میں 14افراد جاں بحق،51 زخمی

متعلقہ خبریں