اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے،اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے ہونے والے اجلاس میں نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوروں کےسخت خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،واضح رہے کہ حکومت نے توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کر لیا ہے جس سے ملک کو سالانہ 262 ارب روپے کی بچت ہوگی۔۔ اس موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔اس سے قبل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات ناگزیر ہیں،اس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔