اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرمی چیف سیدعاصم منیرکوبیٹن آف فیلڈمارشل دینےکی تقریب۔ صدرمملکت اوروزیراعظم نےسیدعاصم منیرکوبیٹن آف فیلڈمارشل کااعزازدیا۔ اعزازبےمثال قیادت اورملکی دفاع کیلئےخدمات کےاعتراف میں دیاگیا۔ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف بھی موجود تھے۔تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔
صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قابل فخر لمحہ ہے۔ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔ دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ تھی۔ ہمارے بھرپورجواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی۔ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ وطن عزیزکیلئےفیلڈمارشل کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ آج ایک تاریخی اورقابل فخردن ہے۔
ہم اپنےہیروز کی خدمات کےمعترف ہیں۔ ہماری عسکری قیادت نےدشمن کیخلاف بےمثال اورتاریخی فتح حاصل کی۔ بھرپوراورموثرجواب دینےسےدشمن گھٹنےٹیکنےپرمجبورہوا۔ افواج پاکستان نےدشمن کےغرورکوخاک میں ملایا۔ کشیدہ صورتحال کےدوران فیلڈمارشل عاصم منیرکاجذبہ مثالی تھا۔ آپریشن بنیان مرصوص کےدوران فیلڈمارشل عاصم منیرنےقائدانہ کرداراداکیا۔