اہم خبریں

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قراردیدیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا ۔ اہلکار کو حیثیت کے منافی سرگرمیوں پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار حیثیت کے منافی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔

بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلاکر فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ۔ اہلکار کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔اس سے قبل بھارت نے بھی ایک اور پاکستانی سفارتکار کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کاحکم دیا ہے ۔

پاکستانی سفارتکار پر سفارتی قوانین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیاہے۔پاکستانی ناظم الامور کو اس سلسلے میں بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔ پاکستانی سفارتکار ویزہ ڈیپارٹمنٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات22مئی 2025سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں