اہم خبریں

ایٹمی جنگ دونوں ممالک کیلئےباہمی تباہی کاباعث بن سکتی ہے،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے۔ جنگ مسلط کی جاتی ہےتوہروقت تیارہیں۔پاکستان اوربھارت کےدرمیان ایٹمی جنگ محض’’بےوقوفی‘‘ ہوگی۔
ایٹمی جنگ دونوں ممالک کیلئےباہمی تباہی کاباعث بن سکتی ہے۔ ایٹمی جنگ ناقابل تصوراورنامعقول خیال ہوناچاہیے۔بھارت جھوٹےبیانیےکی بنیادپرآگ سےکھیل رہاہے۔
بھارت گھمنڈکاشکارہے،تنازع میں چنکاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے۔
کچھ عرصےسےبھارت ایسی صورتحال بنارہاہےجس سےتصادم ہو۔ ہرچندسال بعدبھارت جھوٹابیانیہ گھڑتاہے،یہ بیانیہ پراناہوچکا۔ دنیابھی اب جان چکی کہ بھارت کاپہلےدن سےموقف بےبنیادتھا۔
حالیہ دنوں میں پاکستان نےبہت بالغ نظری سےردعمل دیا۔ شدت پسندی کےکسی واقعےمیں ملوث ہیں توثبوت دیےجائیں۔

مزید پڑھیں :خضدار ، اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ،شہید طالبات کی شناخت ہوگئی

متعلقہ خبریں