کراچی ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو آپریشن بنیان مرصوص پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے۔
دشمن ملک کو افواج پاکستان نے وہ سبق سکھایا جو قیامت تک یاد رکھے گی۔ بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔ بری فوج نے فتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے۔
فضائیہ کے شاہینوں نے جدیدٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا۔ بحری فوج کی تیاری دیکھ کر دشمن کو حملے کی جرات نہیں ہوئی ۔ کراچی شہر، بندرگاہ اور ہماری تجارت سب محفوظ رہے ۔ دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا، پاک بحریہ کی تیاری بھی مثالی تھی۔
پاکستان نیوی1965کی طرح تاریخ دہرانے کیلئے تیار تھی۔ ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی۔ ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بھیگانہ کرسکا۔ پاک بحریہ نے بندرگاہوں اورتجارتی راستوں کابھرپورتحفظ کیا۔
ہمارے نڈرسپوتوں نے وطن عزیز کادفاع ناقابل تسخیربنادیا ہے۔ افواج پاکستان نے قوم کاسرفخر سے بلندکردیا۔ جوانوں کے جذبے اور ایمانی قوت نے عزم مزید مضبوط کردیا۔
اپنے تمام غازی اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دشمن کی نقل وحرکت کو دیکھ کر بحری افواج نے ہتھیار بہترین پوزیشن پر نصب کیے تھے۔ آپریشن میں کامیابی سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی مرہون منت ہیں ۔ رافیل جہازوں کا حشر دیکھ کر بھارتی افواج میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔
بھارت کا بحری بیڑا وکرانت ایسا بھاگہ کہ پلٹنے کانام نہ لیا۔ ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن ہمیں ہمیشہ تیار پائے گا۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوست ممالک نے پاکستان کاحوصلہ بڑھایا اور بھرپور ساتھ دیا۔ اپنے دیرینہ دوست چین کا شکریہ اداکرتے ہیں،چین نے ہربرے وقت میں ہماراساتھ دیا۔ ترک صدر ،سعودی ولی عہد، صدر یو اے ای ،امیرقطر،آذربائیجان کے صدر کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں۔
