اہم خبریں

یوم تشکرکےسلسلےمیں پا کستان مونومنٹ پرخصوصی پر وقار تقریب جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) یوم تشکرکےسلسلےمیں پا کستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب۔ وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقریب میں شریک ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب میں شریک ۔ ایئرچیف مارشل ظہیر بابرسدھو ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف تقریب میں شریک ۔ وفاقی وزرااسحاق ڈار،خواجہ آصف، عطااللہ تارڑ ،سول وعسکری حکام کی شرکت۔
پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔شروع میں میزبانوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر حق باطل پر غالب آ گیا۔ یہ صرف ایک فوجی فتح نہیں بلکہ پوری قوم کی فتح ہے جس کے لیے ہم سب رب کے حضور سجدہ ریز ہیں۔

اس موقع پر جنگی طیاروں نے آسمانوں پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں :پشاور ،ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر دھاوا، تمام فیڈرز چالو کرا دیئے،سسٹم اوور لوڈ، بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

متعلقہ خبریں