اہم خبریں

واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ،ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میں واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس( بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کےحوالے کیاگیا جبکہ پنجاب رینجرز کے جوان محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ جبکہ بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے جوان محمداللہ کو گرفتار کیا تھا۔پورنم کمار شاہ کو 23 اپریل کو پاکستان رینجرز نے قصور سے حراست میں لیا تھا، بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق متعدد میڈیا اداروں نے بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کی بھی اطلاع دی۔

انڈین ایکسپریس نے بی ایس ایف کے حوالے سے بتایا کہ یہ حوالگی پُرامن طریقے سے اور طے شدہ ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق 12 مئی کو شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے ’دی وائر‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ 34 سالہ پورنم کمار کا خاندان رشڑا مغربی بنگال میں ہے، جسے امید تھی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

پورنم پنجاب کے ضلع فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین میں تعینات ہیں، اور 23 اپریل کو ان کی ڈیوٹی بھارت-پاکستان کی سرحد پر تھی، جب انہوں نے مقامی کسانوں کو ایک خطرناک علاقے سے نکالنے میں مدد کی اور مبینہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرلی تھی۔دی وائر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کشیدہ تھی، پورنم کمار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا اور بعد میں ایک تصویر جاری کی، جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دکھایا گیا، جس سے ان کی گرفتاری کی تصدیق ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان معاف کرنے اور مذاکرت کیلئے تیارہوگئے،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں