نئی دہلی، پیرس(اے بی این نیوز) بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران جہاں بھارت کا امیج خراب کیا وہاں فرانسیسی کمپنی کو بھی تباہ کروادیا۔دنیا بھر میں فرانسیسی کمپنی کے رافیل طیاروں کی کارکردگی پر اُٹھنے والے سوالات نے فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو بڑا مالی دھچکا دیدیا ہے۔ کمپنی کے شیئر عالمی مارکیٹ میں گر گئے
رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی، اور یہ 331 یورو سے کم ہو کر 299 یورو پرآ گئے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تناؤ میں رافیل طیاروں کی عدم شمولیت اور بھارتی فضائیہ کی غلط حکمتِ عملی نے ان طیاروں کی افادیت پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
سرمایہ کاروں میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے، جس کا براہ راست اثر کمپنی کے مالی استحکام پر پڑا ہے۔رافیل کی کارکردگی پرتنقید نہ صرف بھارت بلکہ دیگرممکنہ خریدارممالک میں بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
ڈرانے دھمکانے سے افراتفری پھیلے گی، ملک انتشار کا شکار ہوگا،سلمان اکرم راجہ