اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فوج کی قیادت نے جو کہا وہ کر دکھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر دکھایا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کرکہا تھا کہ ’اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی‘۔
آرمی چیف نے گزشتہ دنوں تقاریر کے دوران کہا تھا کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جاریت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔
سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے، ہم بخوبی جانتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی، بھارت کی طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والے نہیں۔ترجمان پاک فوج نے بھی بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں کہا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
مزید پڑھیں: سپر اسٹار بیٹرویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا