رحیم یار خان (اے بی این نیوز)گزشتہ شب بھارت نے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ دوستی کی علامت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ شیخ زاید ایئرپورٹ 1993 میں متحدہ عرب امارات کے بانی صدر شیخ زاید بن سلطان النہیان کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا اور یہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی ایک نمایاں مثال سمجھا جاتا ہے۔
مزید برآں اطلاعات ہیں کہ بھارت نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔سفارتی و عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نہ صرف خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان نے 26 مقامات کو نشانہ بنایا،بھارت کا اعتراف، کشیدگی کم کرنے کی پیشکش