اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں باقاعدہ جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی اقدامات جاری ہیں، جن کی نوعیت اور دائرہ کار کے بارے میں تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی حکام نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کی اور سیکیورٹی اداروں کو فوری ردعمل کے لیے متحرک کیا گیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کا مقصد نہ صرف بھارتی کارروائی کا مؤثر جواب دینا ہے بلکہ آئندہ کسی بھی قسم کی مداخلت یا جارحیت کا سدباب بھی کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر اس کی سالمیت یا خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جوابی کارروائی کے دوران پاکستان نے تمام تر قومی و عسکری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید معلومات اور پیش رفت کے لیے سیکیورٹی اداروں اور وزارتِ خارجہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ متوقع ہے۔ اس وقت پوری قوم اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے
مزید پڑھیں:پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا