اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ہے کہ بھارت کے خلاف کارروائی اب صرف گھنٹوں کی بات ہے۔ جب حملہ کریں گے دنیا دیکھے گی۔
قومی ٹی چینل گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرایا گیا ۔ اپنے طیاروں کی تباہی کے بعد بھارت بہت بےعزت ہو چکا اس لیے الٹی سیدھی باتیں کررہا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے بھارت اپنے طیاروں کی تباہی تسلیم ہی نہیں کررہا تھا، اب لڑاکا طیاروں کی سیٹیں بنانے والی کمپنی نے بھی تصدیق کردی، کمپنی نے ویب سائٹ پربتایا اس کی 4سیٹیں ایجیکٹ ہوئی ہیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ معاملات خراب نہ ہوں، اور ہم نے ہر ممکن طریقے سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر ہماری تیاری میں کوئی کمی نہیں اور ہم ہر ممکن صورتحال کے لیے بالکل تیار ہیں۔خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا اور حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے جموں پر حملہ کیا ہےانھوں نےاگر پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا کو اس کا بخوبی علم ہو جائے گا، ہم کسی بھی کارروائی کو چھپائیں گے نہیں۔
انہوں نے بھارتی فوج کے اس بیان پر بھی تنقید کی جس میں کہا گیا کہ بھارت نے ایک پاکستانی طیارہ مار گرایا اور اس میں موجود چار پائلٹس کو گرفتار کر لیا خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ طیارہ کوئی رکشہ نہیں تھا جس میں چار آدمی بیٹھے ہوں بھارت کا یہ دعویٰ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق معاملات کو بڑھاوا دینے سے گریز کر رہا ہے، لیکن اگر سرحد پار سے کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان اس کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ، آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کا امکان