اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونیوالا سیکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس ختم ۔ پاکستانی قیادت کا بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینےکا عزم۔ ڈرون حملوں میں شہید ہونیوالوں کا بدلہ لیاجائے گا،فورم کا عزم۔
ایک،ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیاجائے گا،اجلاس میں فیصلہ۔ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پربھرپور جوابی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ۔ ہمیں پاک فوج پر فخر،ہرقسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے۔
پاک افواج دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان اپنے وقار اورعزت سے امن کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں :یاسین ملک کی بیٹی کا کشمیر میں شہید ہونیوالوالی2 مساجد کی تعمیر کا فیصلہ