اہم خبریں

بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی ،تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے جیسے صورتِ حال آگے بڑھتی رہے گی، آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔
7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں