لاہور(اے بی این نیوز)پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں والٹن روڈ کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا، 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کو سسٹم جام کرکے گرایا گیا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔اس سےقبل پولیس کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ پر زورداردھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا تعین کررہے ہیں۔
دھماکا خیز مواد رکھنے والا ڈرون عمارت کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند