اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت نے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پڑے گا۔ پاکستانی قوم خون کے اخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے وطن کی عزت و حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑے گے
پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیاروں کو مار گرایا نہتے معصوم لوگوں پر وار کر کے بھارت نے خون کی ہولی کھیلی ۔پاکستان اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے گزشتہ رات بھارت نے حملہ کر کے فاش غلطی کی بھارت نے جو اقدام اٹھایا ہے اس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پڑے گا بھارت کے حملے میں ہمارے 26 معصوم شہری شہید ہوئے ہیں بھارت سمجھ رہا تھا ہم پیچھے ہٹ جائیں گے
وطن کی عزت و حفاظت کے لیے خون کے اخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہیں پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے انہوں نے کہا نہتے معصوم لوگوں پر وار کر کے بھارت خود کو طاقتور سمجھتا ہے۔