اہم خبریں

بھارت پر ہمارا پلڑا بھاری ،اجازت ہو تی تو اور بھارتی طیارے مار گراتے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا ٹاک۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 یو اے ویز مار گرائے۔ وزارت خارجہ میں آپریشن روم قائم، ساری رات صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ترکی، چین کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو خطوط ارسال۔ بھارتی چارج ڈی افیئرز کو طلب کر کے مذمتی مراسلہ تھمایا، پاکستان نے دنیا کو اپنی پوزیشن واضح کی۔

ہم نے حملہ نہیں کیا، صرف بھارتی حملوں کا جواب دیا ہے، اسحاق ڈار کا دوٹوک بیان۔

بھارتی طیارے جنہوں نے پاکستان پر پے لوڈ گرایا، انہیں نشانہ بنایا گیا، مزید کارروائی کے اشارے۔ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کئے، نیلم جہلم اور آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی۔

بھارتی حملوں میں 26 شہید، 46 زخمی، اس جرم کی معافی نہیں، اسحاق ڈار کا عالمی برادری کو پیغام۔ اگر اجازت ہوتی تو پاک فضائیہ 10-15 بھارتی جہاز گرا سکتی تھی، اس وقت بھارت پر ہمارا پلڑا بھاری ہے۔

مزید پڑھیں :بھارتی حملہ،لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند

متعلقہ خبریں