اہم خبریں

بھارت نے سب جگہ سویلینز کو ٹارگٹ کیا نہ وہاں کوئی اڈے ہیں نہ ٹریننگ کیمپس،وزیر دفاع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے مودی کے پلے ہی کچھ نہیں رہ رہا۔
بھارت کو آئندہ بھی بھرپور جواب ملے گا، ہم پیمنٹ فوری کریں گے۔
بھارت رات کو جو سب کچھ گنوا بیٹھا ہے۔ ہو سکتا ہے اس کو ریکور کرنے کے لئے وہ پھر کوئی حرکت کرے۔ ٹینشنز تو ابھی بھی بہت ہائی ہیں کسی وقت بھی کچھ ہو سکتا ہے۔
ہم نے تو بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو ٹارگٹ کیا ہے،جہازوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔
بھارت نے سب جگہ سویلینز کو ٹارگٹ کیا ہے نہ وہاں کوئی اڈے ہیں نہ ٹریننگ کیمپس۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں افواج کو اختیار دیا گیا ہےجو بھی حرکت ہوتی ہے، رسپانس افواج ترتیب کریں گی۔
فی الحال نظر نہیں آتاکہ یہ ٹینشن کسی صورت کم ہو۔

مزید پڑھیں :بھارت کو لگاتار پسپائی،مندل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا

متعلقہ خبریں