اہم خبریں

بھارتی جارحیت کا جواب دیا جائے گا،وقت اور جگہ کا تعین خود کرینگے،پاک فوج

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کرینگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے بھارتی حملے اور پاکستان کے بھرپور جواب سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ کیلئے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں جواب دیا، یہ بھارت ہے جس نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا۔

احمد شریف نے کہا کہ ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، خواتین، بچوں اور بزرگوں پر مشتمل بے گناہ شہریوں کو شہید کیا، پاکستان دفاع اور جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ بھارت کی اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 3 رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے، دشمن کے طیاروں کو سرحد پار نہیں کرنے دیا، نہ پاکستانی طیارے سرحد پار گئے۔ڈی جی آئی پی آر کا کنا ہے کہ ایل او سی پر جارحیت کا بھی دندان شکن جواب دیا، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ،بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا

متعلقہ خبریں