ممبئی (اے بی این نیوز)بھارتی میڈیا نے بلآخر پاک فوج کی جانب سے اپنے 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پاکستانی گولہ باری سے 7 ہلاکتیں اور 35 زخمی ہوئے۔بزدلانہ حملے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے رات گئے ہونے والے بھارتی حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون سمیت 6 بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔پاک فوج نے جو 6 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا،ویڈیو منظر عام پر آگئی