اہم خبریں

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری،ایک اور چیک پوسٹ تباہ

مظفر آباد(اے بی این نیوز)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ کو تباہ کیا گیا ہے۔

دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 13 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے آج ہونے والے تمام کالجز، جامعات اور بورڈز کے امتحانات ملتوی

متعلقہ خبریں