اہم خبریں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسکول کی عمارت پر طیارہ گر کر تباہ

مظفرآباد(اے بی این نیوز )ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر کے مضافات میں ایک نامعلوم طیارہ ایک اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس اور رہائشیوں نے بتایا کہ طیارہ بدھ کے اوائل میں گرا، ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کے فوراً بعدآسمان میں ایک بہت بڑی آگ تھی۔

پھر ہم نے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی،” پامپور کے علاقے کے جنوبی وویان گاؤں کے ایک مقامی رہائشی محمد یوسف ڈار نے کہا، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔فائر فائٹرز نے مبینہ طور پر آگ بجھانے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور فوجی حکام نے علاقے کو سیل کر دیا۔

ایک ہندوستانی عہدیدار نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بارے واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وہی واقعہ ہے جو وویان گاؤں میں پیش آیا تھا۔قبل ازیں ایک پاکستانی اہلکار نے گارڈین کو بتایا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ کے کم از کم دو جیٹ طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی، رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں شیئر گر گئے

متعلقہ خبریں