اسلام آباد(اے بی این نیوز)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ اور پاکستان کا منہ توڑ جواب
بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کرکے معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر مختلف ہتھیاروں سے بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے۔
بھارت کے بزدلانہ حملوں میں 8 پاکستانی شہید،35 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ پاکستانی حملے میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کو پاکستان پر حملہ مہنگا پڑ گیا ، بھارتی فوج نے اپنی شکست تسلیم کرلی